کھنڈوا:مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے کھنڈوا -امراوتي سڑک پر پپلود کے نزدیک گرام بورکھیڑا میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک اور ایک دیگر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سفاری گاڑی پر سوار تمام لوگ مہاراشٹر سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں منجیت سنگھ (22)، دنیش چندر (60) اور راجا کی موت ہو گئی۔
حادثے میں پرمود اگروال (34) کو کھنڈوا میں ابتدائی علاج کے بعد نازک حالت میں اندور ریفر کیا گیا۔ تمام مسافر مہاراشٹر کے وردھا میں شادی کی تقریب میں شامل ہوکر واپس مان پور ضلع اندور کے لئے آ رہے تھے ۔ خیال ہے کہ راستے میں ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس سلسلے میں پپلود تھانے میں کیس درج کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔