پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ کی ایک عدالت نے قتل کے ایک معاملے میں چار مجرموں کو عمر قیداور بائیس بائیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔استغاثہ کے مطابق عمری کوتیلا گاوں کا رہائشی نریندر کمار یادو نے دو جنوری 2009کو باگھرائے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے والد مہاراج دین کھیت میں گئے تھے ۔ اس دوران گاوں کے رہنے والے رمیش گوتم رام سیوک یادو، رام سینگھ او رموہن لال یادو نے پھاوڑے مار کر ان کے والد کا قتل کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج اجے سنگھ کی عدالت نے سماعت کے دوران کل شام چاروں ملزمین کو مہارج دین کے قتل کا قصور وار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ۔عدالت نے ملزمین پر 22-22 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔