حیدرآباد:شہر حیدرآباد میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر تلاشی کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔
سڑکوں پر نمبر پلیٹس کے بغیر ‘ مناسب دستاویزات کے بغیر چلائی جانے والی گاڑیوں کی ضبطی عمل میں لائی جارہی ہے کیونکہ پولیس کا ماننا ہے کہ ان نامناسب نمبر پلیٹس اور دستاویزات والی گاڑیوں کا استعمال دھماکہ کیلئے کیا جاسکتا ہے اسی لئے بڑے پیمانہ پر تلاشی مہم میں شدت پیدا کی گئی ہے ۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کے دوران پولیس کا تعاون کریں ۔