مظفر پور:بہار میں مظفر پور ضلع کے یحیی پور تھانہ علاقے سے کل رات پولیس نے لاکھوں روپے قیمت کے 100 کاٹن غیر ملکی شراب برآمد کی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مغربی بنگال سے غیر ملکی شراب لے کر آ رہی ایک پک اپ وین اوور برج کے قریب پلٹ گئی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے لوگ موقع سے فرار ہو گئے ۔ گاؤں والوں کی اطلاع کے بعد جائے حادثہ پر پہنچی پولیس نے حادثہ کی شکار گاڑی سے 100 کاٹن غیر ملکی شراب برآمد کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اسمگلر شراب کے کاٹن کے اوپر سے چوڑا کی بوریاں لاد کر لا رہے تھے ۔ برآمد شراب کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سال اپریل کے پہلے ہفتے سے بہار میں مکمل شراب بندی لاگو ہے ۔