نئی دہلی:دہلی پولیس کے ایک کانسٹبل کو ایک عورت کا پرس چھین کر بھاگنے والے مسلح بدمعاشوں نے گولی مارکر قتل کردیا۔ یہ واقعہ باہر دہلی میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ شاہ آباد ڈیری کے سموسہ چوک پر کل رات 9 بجے کے قریب مقتول آنند۔سیکٹر 5 کے صنعتی علاقہ میں تین نامعلوم بدمعاشوں کا تعاقب کر رہا تھا کہ اسے گولی ماردی گئی۔
وہ سنگین طور پر زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے قریبی ہسپتال لے جایاگیا مگر اس کی موت ہوچکی تھی۔
پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے اور ملزمان کو پکڑنے کے لئے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔