مؤ: اترپردیش میں ضلع مؤکے رانی پور علاقے میں ایک شخص نے شرابی بیٹے کو لائسنسی بندوق سے گولی مار کر قتل کر دیا اور اسے بچانے آئیں گھرکی دو خواتین گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل کمار سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ رانی پورعلاقے میں کل رات کاجھا گاؤں میں رہنے والے ریٹائرڈ فوجی پریم شنکر دوبے کا شرابی بیٹا منیش دوبے (25) شراب کے نشے میں گھر آیا اور گالی گلوچ کرنے لگا۔والد کے بار بار سمجھانے کے باوجود نہیں ماننے پر پریم شنکر دوبے نے اپنی لائسنسی بندوق سے منیش کو گولی مار دی۔ گولی کی آواز سن کر بچانے آئی پریم شنکرر دوبے کی بڑی بہو انوپما (30) اور چھوٹے بھائی کی بیوی چمپا دیوی بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں۔
سنگین حالت میں تینوں کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا۔ منیش اور انوپما کو ڈاکٹروں نے وارانسی ریفر کر دیا جہاں علاج کے دوران منیش کی موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ منیش اکثر رات کو شراب پی کر گھر میں گالی گلوچ اور مارپیٹ پر کرتا تھا۔