نئی دہلی:چنئی میں بندرگاہ کے نزدیک کورومنڈل ساحل پر آج ایک ہندوستانی تیل ٹینکر برطانیہ کے جہاز سے ٹکرا گیا۔
ساحل محافظ دستے کے ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں ہندوستانی تیل ٹینکر کو معمولی نقصان ہوا اور کچھ ٹن تیل سمندر میں پھیل گیا۔برطانیہ کا جہاز رسوئی گیس ( ایل پی جی) لے جارہا تھا اور ہندوستانی تیل ٹینکر اس سے کامراجار بندرگاہ کے نزدیک ٹکراگیا۔
یہ حادثہ صبح چار بجے ہوا۔جب ہندوستانی جہاز کی ایم ٹی ڈان کانچی پورم کی بندگاہ میں داخل ہورہے ایم وی میپل سے ٹکرا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ بہت بڑا نہیں تھا اور بندرگاہ اسے قابو کرنے میں لگی ہے ۔ساحلی محافظ دستے کے ہیلی کاپٹر اندازہ لگارہے ہیں کہ کتنا تیل پانی میں بہہ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حالات زیادہ بگڑتے تو علاقے میں ہمارے اسے قابو کرنے کے لئے موجود ہیں۔