سہارنپور: اترپردیش کے سہارنپور میں سماج وادی پنشن اسکیم کے تحت پنشن لینے والوں میں سے 697کی موت ہوچکی ہے ۔ یہ انکشاف جانچ کے دوران ہوا۔
ریاست کی سماجی فلاح وبہود کی وزیر گلاب دیوی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ضلعی سماج کلیان اسکیموں کی جانچ کے دوران پایا گیا کہ سماج وادی پنشن یوجنا کے تحت پنشن لینے والے مجموعی طورپر 99ہزار 998لوگوں میں سے 697کی موت ہوچکی ہے جبکہ تین ہزار 92لوگ اس یوجنا کے لئے اہل نہیں پائے گا۔مسٹر دیوی نے بتایا کہ بزرگ پنشن یوجنا کے تحت مجموعی طورپر55ہزار840فیض یاب ہونے والوں میں سے 30ہزار پانچ لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 191اس اسکیم کے لئے نااہل پائے گئے ۔