پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے چالیس کلو میٹر مسافت پر تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے جلیشر گنج کٹرہ بازار چوراہے پر اتوار کی شام قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے سابق ضلع پنچایت ممبر شدید زخمی ہوگیا جو الہ آباد میڈیکل کالج میں زیر علاج ہے ۔
ایس ایچ او تشار دت تیاگی نے بتایا کہ سابق ضلع پنچایت ممبر اوم پرکاش جائسوال عرف سیٹھی ( ) 55 اتوار کو کٹرہ بازار چوراہے سے پیدل گزر رہے تھے کہ بائک سوار نقاب پوش حملہ آووروں نے انہیں گولی مار دی ۔شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے مقامی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے الہ آباد میڈیکل کالج منتقل کر دیا ۔ وقوعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔تحریری شکایت پر معاملہ درج کیا جائے گا۔