کھڑگے نے آج صحافیوں سے کہا کہ وہ پی اے سی کے صدر ہیں اور انہیں یہ پتہ نہیں ہے کہ یہ رپورٹ کب پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اور کمیٹی نے کب اس کی جانچ کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ارکان سے اس سلسلے میں میٹنگ بلانے کی اپیل کریں گے اور ان سے پوچھیں گے کہ کسی رکن کو اس رپورٹ کے بارے میں جانکاری ہے تو وہ اس کی اطلاع دیں۔ میٹنگ میں سی اے جی کے سربراہ کو بھی بلایا جائے گا اور ان سے بھی یہ معلومات حاصل کی جائے گی کہ سی اے جی نے یہ رپورٹ کب تیار کی اور کب اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔Copyright Dailyaag - All Rights Reserved