ممبئی،29جنوری(یواین آئی)مشہور اداکار انل کپور اپنی بیماری کا علاج کرانے کےلئے جرمنی جانے والے ہیں۔
انل کپور کو بالی ووڈ میں سب سے صحت مند اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ان کی بیٹی سونم کپور نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاپا اپنی فٹ نیس کو لے کربہت سنجیدہ ہیں۔
انہوں نے اپنی صحت سے جڑی ایک بڑی خبر کا انکشاف کیا ہے۔انل کپور نے بتایا کہ انہیں ایسی بیماری ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان کا شانہ پتھر جیسا ہوتا جارہا ہے۔
اس بیمار کے علاج کےلئے وہ اپریل میں جرمنی جانے والےہیں۔
اس بیماری کو کیلشی فکیشن آف شولڈر کہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو برس سے ان کے داہنے کندھے میں کیلشیم جمع ہورہا ہے اور جس کی وجہ سے ان کی پریشانی بڑھتی جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلسل فلموںمیں اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے ان کا کندھا خراب ہوا ہے۔
انل کپور نے کہا کہ آگے بڑھتے رہنے کےلئے خود سے اسٹنٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہی ہے۔
ان کی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا یکم فروری کو ریلیز ہونے والی ہے جس میں وہ پہلی بار اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ نظرآئیں گے۔
انل اس بار سے خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ سونم کپور کے ساتھ وہ طویل عرصے سے کام کرنا چاہتے تھے،لیکن انہیں کوئی اسکرپٹ نہیں مل رہی تھی۔
اب جبکہ اسکرپٹ ملی ہے تو سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ جو فلم کا ٹائٹل ہے وہ ان کی فلم 1942لواسٹوری کےایک نغمے بول ہیں۔
اس کی وجہ سے ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کے دل کے بےحد قریب رہے گی۔