نئی دہلی، 20 فروری (یواین آئی) سپریم کورٹ نے ایرکسن کی جانب سے دائر توہین عدالت کے معاملہ میں ریلائنس کام کے صدر انل امبانی اور دیگر ڈائرکٹرز کو بدھ کو مجرم قرار دیا۔ جسٹس آر ایس نریمن اور جسٹس ونیت شرن کی بنچ نے ایرکسن کو ادا ئیگی کرنے کے احکامات پر عمل نہ کرنے کا مجرم پایا۔
کورٹ نے آركام، ریلائنس ٹیلی کام اور ریلائنس انفرا ٹیل کو بھی عدالت کی توہین کا مجرم پایا اور تینوں پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے تاہم امبانی کو چار ہفتوں کے اندر 453 كراےڑ روپے ایرکسن کواداکرنے کی ہدایت دی۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں تین ماہ قید کی سزا بھگتنی پڑے گی۔
قابل غور ہے کہ امبانی نے ایرکسن کو 550 کروڑ روپے کی ادائیگی کے لئے کورٹ کے سامنے انڈر ٹیکنگ دی تھی لیکن انہوں نے اس کی ادائیگی نہیں کی۔ آركام کو دو موقع (30 ستمبر 2018 اور 15 دسمبر 2018) دیئے گئے لیکن اس کی طرف سے ادائیگی نہ کئے جانے کے بعدایرکسن نے عدالت کی توہین کا معاملہ درج کرایا۔