اتر پردیش میں پرتاب گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر کے پاس ایک گاؤں میں بے قابو ٹرک دکان پر الٹ جانے کے سبب وہاں سو رہے ماں، باپ اور بیٹےکی موت ہوگئی ۔
اتر پردیش میں پرتاب گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر سے چالیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے تنا گاؤں میں گزشتہ رات ایک بے قابو ٹرک دکان پر الٹ جانے کے سبب وہاں سو رہے ماں، باپ اور بیٹےکی موت ہوگئی ۔
ایڈیشنل پولیس کپتان شیوجی شکل نے بتایا کہ لکھنؤ بنارس شاہراہ پر واقع تنا گاؤں میں سریندر ورما (47) چائے کی دکان چلاتا تھا۔ گزشتہ شب سریندر ورما مع اہلیہ چندر کلی (45) و بیٹے انگد (12) کے ساتھ دکان کے ٹین شیڈ میں سویا ہوا تھا کہ ایک تیز رفتار بے قابو ٹرک کے دکان میں گھس جانے کے سبب تینوں کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ۔