بارہ بنکی: ضلع کے دیویٰ علاقے میں ندی میں نہاتے ہوئے غرق آب ہونے سے دو نابالغ لڑکیوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دیویٰ علاقے کی رہنے والی شالین (۱۳)اور خوشبو (۱۱)کلیانی ندی میں نہانے کیلئے گئی تھیں۔
گہرے پانی میں جانے کے سبب دونوں غرق آب ہوگئیں ۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں لڑکیوں کی لاشیں غوطہ خوروں کے ذریعہ نکلوا کر انھیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔