بارہ بنکی: کانگری پارٹی میں نوجوانوں کا مستقبل محفوظ ہے۔ 2019 کے انتخابات میں نوجوان اپنی طاقت کا بہتر استعمال ملک کے مفاد میں کرتے ہوئے کانگریس کا پرچم لہرا کر ملک کی قیادت کانگریس نائب صدر ورکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ہاتھوں میں سپرد کرکے اپنے خواب کی تکمیل کریں گے۔
آج آپ لوگ کانگریس پارٹی کی رکنیت اختیار کررہے ہیں اس یقین کے ساتھ کہ آپ کی طاقت اور تعاون سے پارلیمانی حلقہ میں کانگریس پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرکے پارلیمانی تاریخ میں ایک نئی عبارت درج کریں گے۔
مذکورہ خیالات کا اظہار قومی درجہ فہرست ذات کمیشن کے چیئرمین ورکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پی ایل پنیا نے پچاس نوجوانوں کو کانگریس پارٹی کی رکنیت اختیار کرانے کے بعد کیا۔ پارٹی کی رکنیت اختیار کرنے والوں میں خاص طور سے حمزہ انصاری، محمدسمیر، رضوان احمد، وارث احمد، انوپم شکلا، شکھر شکلا، شبھم گپتا، کلدیپ سنگھ، محمد سلمان، محمد عامر اور محمد ذاکر کے علاوہ درجنوں نوجوان شامل تھے۔