سدھارتھ نگر : موسم میں تبدیلی کی وجہ سے چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ اور بدمعاشوں کے حوصلہ بلند ہوتے جارہے ہیں گائوں اورشہر میں خوف کا ماحول پید اہوگیا ہے۔بدمعاش قتل ،لوٹ اورچوری کی وارداتوںکو بے خوف ہوکر انجام دے رہے ہیں۔جب کہ پولیس انتظا میہ بدمعاشوں کے سامنے لاچار ومجبور نظرآرہا ہے۔گزشتہ دنوں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کرنے میں پولیس ابھی تک ناکام ثابت ہورہی ہے۔ پولیس انتظامیہ پولیس ملازمین کی کمی کو چوری کی وارداتوں میں اضافہ کی وجہ بتارہاہے۔