اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ رمضان کا مقصد بھوک اور پیاس برداشت کرنا نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر رمضان کے دوران بیشتر افراد کے رویوں پر بات کی جو روزے رکھنے کے باوجود شدید غصے کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے لکھا ‘ایک مودبانہ یاد دہانی ہے، ہم کسی دوسرے فرد کو فائدہ پہنچانے کے لیے روزہ نہیں رکھتے، ہم روزہ اپنے اور اپنے اللہ کے لیے رکھتے ہیں، ہمیں کوئی حق نہیں کہ ہم دیگر افراد سے لڑیں کیونکہ ہماری بھوک نے ہماری برداشت ختم کردی ہے’۔
انہوں نے مزید کہا ‘اللہ کو رمضان میں آپ کی بھوک کی ضرورت نہیں، رمضان صبر، تحمل اور سمجھنے کا نام ہے، اگر آپ اپنے مالک کے نام پر روزے رکھتے ہیں اور ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں نیک پارسا ہیں اور دوسروں کی تحقیر یا انہیں ستاتے ہیں، تو آپ کو سوچنا چاہیے کہ آپ روزہ کیوں رکھ رہے ہیں’۔