سمستی پور، 6 جون ( یواین آئی) بہار کے ضلع سمستی پورمیں جرائم پیشہ افراد نے کل رات تین افراد کا قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے مسري گھراري تھانہ علاقہ کے رپولي گاؤں کے قریب قومی شاہراہ نمبر 28 پر بدمعاشوں نے نذیر پور گاؤں کے رہنے والے منٹون رائے کو گولی مار کر قتل کر دیا اور ان کی موٹر سائیکل لوٹ لی۔
وہیں ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے جتوارپور گاؤں کے قریب کل رات بدمعاشوں نے رام نگر گاؤں رہائشی روشن کمار کا بھی گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کی بھی موٹر سائیکل لوٹ لی۔
ایک اور واقعہ میں ضلع کے سرائے رنجن تھانہ علاقہ کے تارا گاؤں میں باہمی تنازعہ کے سلسلہ میں راجیش کمار (25) کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے. اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کر کے پولیس مجرموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔