ٹیم انڈیا کے اوپنر کے ایل راہل کا نام 27 سالہ اداکارہ ندھی اگروال اور عالیہ بھٹ کی اچھی دوست اکانشا رنجن کپور کے ساتھ بھی جوڑا جارہا تھا۔ مئی 2019 میں اس طرح کی خبر بھی آئی تھی کہ راہل کا بالی ووڈ اداکارہ سونل چوہان سے افیئر چل رہا ہے۔ سونل چوہان سے راہل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کافی اچھے کرکٹر ہیں۔ وہ باصلاحیت اور اچھے انسان ہیں۔









