بغداد: عراق کے شہر کربلا میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد ہلاک جب کہ 865 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 865 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔







