نیویارک میں خواتین کا ’چینی جاسوس‘ بننے کا مقابلہ؛ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
مقابلے کی فاتح کے لیے 50 ڈالر کا نقد انعام رکھا گیا تھا جبکہ تماشائیوں نے کیو آر کوڈ اسکین کر کے اپنی پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا۔
امریکی شہر نیویارک میں ’چینی جاسوس‘ کا روپ دھارنے کے انوکھے مقابلے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 نومبر کو نیویارک کے واشنگٹن اسکوائر پارک میں ’چائنیز اسپائی لک الائیک کانٹیسٹ‘ کے نام سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں تقریباً 10 خواتین نے شرکت کی۔
مقابلے میں شریک خواتین نے جاسوسوں جیسے لباس پہن کر خفیہ معلومات چرانے کی فرضی اداکاری کی جبکہ ایک شخص نے معروف ٹیکنالوجی شخصیت جینسن ہوانگ کا روپ بھی دھارا۔
مقابلے کی فاتح کے لیے 50 ڈالر کا نقد انعام رکھا گیا تھا جبکہ تماشائیوں نے کیو آر کوڈ اسکین کر کے اپنی پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا۔







