لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ مانک نگر علاقہ میں موٹر سائیکل سے جا رہے خاتون سمیت تین لوگوںکوٹرک نے ٹکر مار دی جس میں خاتون کی موت ہو گئی، وہیں دونوں شخص شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں ٹراما سینٹر میں داخل کرایا اس کے علاوہ کینٹ میں بھی اسکوٹی سوار فوجی اہلکار کی سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔ اناؤ کے بانگرمئو کے رہنے والے سروج ، چھوٹے لال اور ساٹھ سالہ دلارا منگل کی دوپہر موٹر سائیکل سے لکھنؤ آرہے تھے۔ سروج موٹر سائیکل چلا رہاتھا اور چھوٹے و دلارا پیچھے بیٹھے تھے جب وہ لوگ بارہ بروا کے پاس پہنچے تبھی پیچھے سے تیز رفتار ٹرک نے ان کی موٹ سائیکل کو ٹکر مار دی۔ موٹر سائیکل پر ٹرک کی ٹکر لگتے ہی تینوں دور جا گرے جس میں دلارا کی موقع پرہی موت ہو گئی۔ وہیں چھوٹے اور سروج شدید طور سے زخمی ہو گئے جنہیں ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ دوسری جانب کینٹ ہیڈ کوارٹر کا رہنے والا ۴۰ سالہ سرشن کمار سوری دو شنبہ کی دوپہر اپنی اسکوٹی سے حضرت گنج کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں ان کی اسکوٹی اچانک پھسل گئی اور وہ گر گیا۔ گرنے سے اس کے سر میں شدید چوٹ لگ گئی ۔ آس پاس کے لوگ
وںنے اسے اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔