سیفئی۔وزیراعلی اکھلیش یادو کے گائوں کے ۲۳سال نوجوان کو بدمعاشوں نے اغوکرلیا۔نوجوان اپنے قصبہ کرہل مین پوری سے پیسہ نکالنے کیلئے آیا ہواتھا جائے موقع پر اس کی موٹرسائیکل پڑی ہوئی ملی۔موصولہ خبر کے مطابق ابھیشیک سنگھ بھدوریاباشندہ گائوں کتھواکرہل سے بذریعہ موٹرسائیکل سیفئی آئی سی آئی سی آئی بینک کے اے ٹی ایم سے پیشہ نکالنے کیلئے آیا ہواتھا گھروالوں کے مطابق وہ پیشہ نکال کر موٹرسائیکل سے واپس آرہاتھا اسی دوران کار میں سوار بدمعاشوں نے اسلحہ دکھاکر اسے کار میںبیٹھا لیا اورفرار ہوگئے۔ گھر نہ پہنچنے پر اہل خانہ اسے تلاش کر تے ہوئے سیفئی پہنچے توراستے میں انھیں ابھیشیک کی موٹرسائیکل پڑی ہوئی ملی انھوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ مقامی لوگوں نے بتایاکہ انھوں نے ایک نوجوان کو کار میں بیٹھا تے ہوئے دیکھا ہے۔ایس ایس پی نے قبصہ کی سرحدوںکوسیلکردیا ہے سیفئی تھانہ انچاررمیش چندریادو نے بتایاکہ مقدمہ درج کرنے کے بعدبدمعاشوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ا
ورنوجوان کو بحفاظت برآمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔