لکھنو۔(نامہ نگار)موہن لال گنج میںاجتماعی آبروریزی کے بعد عورت کے قتل کے معاملے میں ہوئے انکشاف پر بی ایس پی سینئر لیڈر سوامی پرساد موریہ کہتے ہیں کہ اس انکشاف میں بھی حکومت کی بو نظر آتی ہے۔ حکومت کی سازش کے تحت ایسی دردناک قتل کیس کا انکشاف کیا گیا۔ایسی واردات میں ایک شخص عورت کا قتل نہیں کرسکتا ۔ اس کے ساتھ ہی ایک سے زیادہ لوگ شامل ہیں۔ عورت کے کنبہ والوں نے معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔