لکھنؤ(نامہ نگار)مہانگر تھانہ سے کچھ فاصلے پر موٹرسائیکل سوار بدمعاش ایک ریسٹورینٹ مالک کی بیوی اور ان کی بہو سے پرس لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مہا نگر تھانہ حلقہ کے تحت رحیم نگر میں رہنے والے ریسٹورینٹ مالک رحمت علی کی اہلیہ ریحانہ اور بہو سیما بدھ کو مارکیٹنگ کیلئے امین آباد گئی تھیں۔شام تقریباً ۵بجے ریحانہ اور سیما خریداری کر کے رکشہ سے گھر کیلئے روانہ ہوئیں اس دوران جب وہ مہا نگر گول مارکیٹ چوراہے پر پہنچیں توموٹرسائیکل پر سوار ہیلمٹ پہنے بدمعاشوں نے ریحانہ سے بیگ چھیننے کی کوشش کی ۔ ریحانہ اور بہو سیما نے پرس کو بدمعاشوں سے بچانے کی کوشش کی اور شور بھی مچایا لیکن بدمعاش ان سے بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ پرس میں ہزاروں روپئے اور زیورات موجود تھے۔ گول مارکیٹ جیسی جگہ پر بدمعا
شوں نے جس طرح واردات انجام دی اس نے پولیسنگ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ لوٹ کی اس واردات کے معاملہ میں مہا نگر پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے۔