لکھنؤ(نامہ نگار)قتل کے ملزم کرشن کمار سنگھ اورراکیش ٹنٹا کو خصوصی جج سی بی آئی نیرج سنگھ نے عمر قید کی اور ۲۰ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کی جانب سے سرکاری وکیل پشپیندر اورمدعی کے خصوصی وکیل منوج مشرا کا کہنا تھا کہ لکھنؤ کے تھانہ غازی پور میں ۱۱؍اپریل ۲۰۱۰ء کو مدعی ویریندر کمار تیواری نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی بہن پونم تیواری کا قتل کرنے کے بعد ملزمین نے اسے کلیان اپارٹمنٹ سے نیچے پھینک دیا تھا۔