لکھنؤ۔راشٹریہ لوک دل اترپردیش کے ریاستی سکریٹری وسیم حیدر نے لو جہاد اور تبدیلی مذہب کی بات کہنے والے بی جے پی لیڈروں کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وسیم حیدر نے کہاہے کہ اس واقعہ کی پوری جانچ ہونی چاہئے اور اس میں جو بھی ملوث پایا جائے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ وسیم حیدر نے کہا کہ ضمنی الیکشن سے پہلے جس طرح بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ اور ساکشی مہراج نے پوری ریاست کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی جس میں ان دونوں نے لوجہاد اور تبدیلیٔ مذہب کی بات کہکر ہندومسلم میں نفرت پھیلانے کا کام کیاتھا وہ نہایت قابلِ مذمت ہے۔ انھوں نے کہاکہ میرٹھ کی متاثرہ لڑکی نے خوف سے آزاد ہوکر حقیقت پر مبنی بیان دیکر اس واقعہ کی پوری طرح پول کھول دی ہے۔
اس سے یہ بات پوری طرح ثابت ہوگئی ہے کہ بی جے پی کے ان لیڈران کی بات بالکل جھوٹی تھی۔