لکھنؤ۔(نامہ نگار)ریاست کے وزیراعلٰی اکھلیش یادوراجدھانی لکھنؤ کو ایک اورتحفہ دینے جارہے ہیں۔لکھنؤمیں آئی ٹی سٹی اورسپراسپیشلٹی اسپتال کا خواب پوراہونے جارہا ہے لکھنؤمیں سی جی سٹی سلطانپورروڈپر منعقد ایک تقریب میں ۱۵؍اکتوبرکو ساڑھے گیارہ بجے دن میں وزیراعلیٰ اکھلیش یادولکھنؤآئی ٹی سٹی اورمیدانتا اودھ سپراسپیشلٹی اسپتال کا سنگ بنیادرکھیں گے۔تقریب میں ایچ سی ایل کے چیئرمین شیوناڈراورمیدانتاکے بانی پدم ب
ھوشن نریش تریہن موجودرہیں گے تقریب میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر،رکن پارلیمنٹ ملائم سنگھ یادو،ریاست کے وزیرشہری ترقیات محمد اعظم خاں،وزیرتعمیرات عامہ شیوپال یادو،وزیرصحت احمد حسن،کابینی وزیرراجیندرچودھری ،شیوکانت اوجھااوررکن راجیہ سبھا جیابچن شامل ہوں گی ۔