نئی دہلی۔ 16 اکتوبر (یو این آئی) حکومت نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروسز (آئی اے ایس) کے اترپردیش سال 1981 بیچ کیڈر کے افسر انل سوروپ کو کوئلہ سکریٹری بنایا ہے۔سرکاری اطلاع کے مطابق مسٹر سوروپ کی کوئلہ کی وزارت میں فوری طورپر خصوصی افسر کے عہدہ پر تقرری کی گئی ہے۔ وہ کوئلہ سکریٹری اے کے سریواستو کے 31 اکتوبر کو ریٹائر ہونے کے بعد ان کے جانشین ہوں گے۔کابینہ کی تقرری کمیٹی نے مسٹر سوروپ کی تقرری کو منظوری دے
دی ہے۔