لکھنؤ۔اترپردیش کے وزیر نقل و حمل درگا پرشاد یادو ۲۱؍اکتوبر کو کلب آئی فل ایلڈیکو گرین گومتی نگر لکھنؤ میں ۰۰:۴ بجے ریڈیو ٹیکسی خدمات کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ ریاست کے ٹرانسپورٹ کمشنر کے رویندر نائک نے بتایا کہ جی پی آر ایس تکنیک سے لیس یہ ریڈیو ٹیکسی خدمات لکھنؤ کے دو اور آپریٹروں ڈیزائر ڈسٹی نیشن و فلیش کیب بالترتیب ۲۰؍و ۱۰؍ٹیکسیوں سے شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ خدمات کنندگان کمپنیوں کو جوڑنے کے مقصد سے اس اسکیم میں صرف ۱۰؍ریڈیو ٹیکسی سے خدمات شروع کرنے کا متبادل خدمات کمپنیوںکے پروائڈرس کو فراہم کرائی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی دیگر شہروں میں بھی ریڈیو ٹیکسی خدمات شروع کرنے کا بندوبست کیا جائے گا۔