ممبئی 31 اکتوبر (یو این آئی)مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی دیوندر فڑنویس کی آج یہاں وزیر اعظم نریند ر مودی اور اعلی بی جے پی لیڈران کی موجودگی میں حلف برداری عمل میں آئی جس میں ممتاز شخصیات کے علاوہ مسلمانوں کی ایک اچھی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی ۔
ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں فڑنویس کو عہدے رازداری کا حلف ریاستی گورنر وی کے راؤ نے دلایا ، وزیر اعلی کے علاوہ آٹھ کابینی وزراء اور دو ریاستیہ وزراء نے بھی حلف لیا ۔
کابینی درجہ کے وزراء میں ایکناتھ کھڑسے، سدھیر منگٹنی وار، ونود تاؤڑے ، پنکجا منڈے، چندر
کانت پاٹل ، وشنو ساورا، پرکاش مہتا جبکہ ریاستی درجہ کے وزراء میں دلیپ کامبلے اور ودھا ٹھاکر شامل ہیں
ریاست میں پہلی مرتبہ بی جے پی حکومت کی قیاد ت والی حکومت تشکیل دی گئی ہے اور غالباً آج پہلی مرتبہ عوامی سطح پر وزیر اعلی اور دیگر وزراء کی حلف برداری عمل میں آئی ہے ۔
حلف برداری تقریب میں شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھی شرکت کی ۔