ممبئی: بالی ووڈ حسینہ دپیکا پڈوکون کا ستارہ آج کل عروج پر ہے، ان کی تقریباً ہر فلم ہی 100کروڑ کلب کا حصہ بن رہی ہے۔اب وہ یشراج فلمز کے بینرتلے بنائی جانے والی نئی فلم میں سلمان خان کے ساتھ رومانس کریں گی۔دپیکا پڈوکون کی عرصہ سے خواہش تھی کہ وہ سلمان خان کے ساتھ کام کریں مگر انھیں موقع نہیں مل رہا تھا مگر اب توقع کی جارہی ہے کہ فلم بین دنوں کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرتے دیکھ سکیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کی ہدایات ’’غنڈے‘‘ کے ہدایتکار علی عباس ظفر دیں گے۔ دونوں اداکاروں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔تاہم ابھی انھوں نے باقاعدہ طور پر فلم کو سائین نہیں کیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس مرحلہ کو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔دپیکا پڈوکون ماضی میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرچکی ہیں اور اس سلسلہ میں انھوں نے کہا ہے کہ سلمان خان کی طرف سے مجھے فلم کی پیشکش کرنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے مگر جب انھوں نے مجھے پہلی مرتبہ کان کرنے کی آفر کی تو میری سوچ تھی کہ میں ابھی چھوٹی اور کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہوں۔ مگر اب ہمیں ایک عرصے بعد پہلی مرتبہ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے تو میں سوچتی ہوں کہ اس میں کچھ خاص ہوگا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی اور ایسا لگتا ہے کہ یہ اب پوری ہونے جارہی ہے اور شائقین ہمیں ایک ساتھ سینما اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پدوکون کہتی ہیں کہ رنویر سنگھ ان کے لئے بہت خاص ہیں لیکن انہوں نے اب تک شادی کا فیصلہ نہیں کیا۔بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ رنویر کپور کو گزشتہ 2 سے 3 برسوں سے جانتی ہیں اور وہ ان کے لئے بہت خاص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل شک اور منفی سوچ میں گھرے رہتے ہیں لیکن رنویر سنگھ میں لوگوں کو خوش رکھنے اور انہیں اہمیت دینے کی خوبی ہے اور ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے میں چاہتی ہوں کہ رنویر میں یہ خوبی ہمیشہ رہے۔دپیکا پدوکون کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سی شادیوں کو ٹوٹتا دیکھا ہے لیکن وہ ان شادیوں کی ناکامیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں، ان کے لئے شادی کا بندھن بہت مقدس ہے اور یہ اپنے اندر بہت معنویت رکھتا ہے لیکن اس کے لئے ہمیں صحیح انسان چننا چاہیئے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے اور اس سلسلے میں وہ کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ آپ کی محنت پر آپ کو پھل ملتا ہے‘ اگر آپ اس کو حاصل کر رہے ہو تو مطلب کہ آپ نے بہترین کام کیا ہے۔گزشتہ سال بھی انھیں ’’چنائی ایکسپریس‘‘ اور’’گولیوں کی راس لیلہ، رام لیلہ‘‘ پر ایوارڈ ملا جو ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس سے ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔ اداکارہ کی نئی فلم ’’بجراؤ مستانی‘‘ ہے جس کی عکسبندی جاری ہے اور جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔ولی وڈ حسینہ دپیکا پڈوکون اس وقت اپنے عروج پر ہیں اور ان کی لگ بھگ ہر فلم ہی سو کروڑ کلب کا حصہ بن رہی ہے جس میں نیا اضافہ ہیپی نیو ایئر کی شکل میں ہوا ہے۔ان کی آخری تین فلمیں ‘یہ جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس اور رام لیلا’ نے سو کروڑ کلب میں جگہ بنائی تھی اور شاہ رخ کے ساتھ نئی فلم نے بھی یہ سنگ میل طے کرکے انہیں سو کروڑ کلب کی ملکہ بنا دیا ہے۔دپیکا نے اپنا کریئر فرح خان کی فلم ‘اوم شانتی اوم’ میں بولی وڈ کنگ خان کے مدمقابل شروع کیا تھا جس کی کامیابی نے ان کے پرستاروں کی تعداد بڑھائی اور ناقدین کو گرویدہ بنالیا۔بولی وڈ میں کامیاب ڈیبیو کے بعد اداکار نے ‘بچنا اے حسینو اور لو آج کل’ جیسی ہٹ فلمیں دیں، تاہم اس کے بعد دپیکا کا کریئر مختلف فلموں کی ناکامی سے زوال پذیر نظر آنے لگا۔ان حالات میں فلم ‘کاک ٹیل’ دپیکا کے کریئر میں ٹرننگ پوائنٹ کی شکل میں ابھر کر سامنے آئی ۔