ممبئی: رواں سال کے دوران تین میں سے دو فلمیں ہٹ ہونے کے بعد بھارتی اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ 2015ء ان کیلئے بہتر سال ثابت ہو گا۔ بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ریلیز ہونے والی اپنی فلموں پر تبصرہ کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ مشکلات اور آسانیاں ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ کامیابیوں کا سفر تسلسل کے ساتھ جاری رہے۔ انسان کو زندگی میں ناکامیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور 2014ء بھی ان کے لئے ایک ایسا ہی سال تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2014ء میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے وہ مطمئن ہیں۔ پرنیتی چوپڑا نے 2014ء کے دوران ”ہنسی تو پھنسی”،” دعوت عشق” اور”کل دل” تینوں میں مختلف کردار ادا کئے۔ انہوں نے نئے سال کیلئے تاحال کوئی فلم سائن نہیں کی تاہم وہ مختلف فلموں کا سکرپٹ کا مطالعہ کرنے میں مصروف ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ رنوپر سنگھ ہمیشہ میرے لئے بہت خاص رہے ہیں اور رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اور رنوپر انڈسٹری میں تقریباً ایک ساتھ انٹر ہوئے تھے اور دونوں نے بہت سی فلمیں بھی ایک ساتھ کی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں کا کافی ایک ساتھ وقت بھی گزرا ہے انہوں نے کہا کہ رنوپر ہمیشہ ہی میرے لئے خاص رہے ہیں اور رہیں گے۔