کو وہ پرانے دن اس وقت یاد آگئے جب وہ ابھیشیک کپور کی فلم فتور کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے کشمیر پہنچیں جہاں انہوں نے ستر کی دہائی میں امیتابھ بچن کے ساتھ وہاں اپنی فلموں کی شوئنگس کی تھیں۔ چارلیس ڈیکنس کی کلاسک ’’گریٹ اسپکٹیشن ‘‘ کے ہندی ری میک کے طور پر بنائی جارہی اس فلم کی شوٹنگ ان دنوں کشمیر کی قدرتی حسین وادیوں، باغوں اور جھرنوں میں کی جارہی ہے۔ اس فلم کے کئی مناظر پہلگاؤں اور سری نگر میں فلمبند کئے گئے ۔ اس فلم میں آدتیہ رائے کپور ایک مصور کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ کیٹرینہ کیف ان کی کو اسٹار ہے کیٹرینہ کی کشمیر میں شوٹنگ کا جنوری سے آغاز ہوگا۔ یو ٹی وی کے بینر پر بنائی جارہی اس فلم کی کشمیر میں 16 نومبر سے شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔