جنیوا، 18 دسمبر (رائٹر) ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس اراقچی نے آج کہا ہے کہ انہوں نے جنیوا میں دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ بہت شدومد کے ساتھ بے حد کارآمد اور مددگار مذاکرات کئے گئے۔اراقچی نے بند کمرے میں ہوئی بات چیت کے اختتام پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے ماہ ایٹمی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے ابھی مقام طے نہیں ہے۔امریکی مذاکراتی ٹیم بات چیت کے بعد کوئی رائے زنی کئ
ے بغیر چلی گئی۔