اٹاوہ(نامہ نگار)بسرہرتھانہ پولیس نے کل دیر رات گائوں سرساکے ایک پلاٹ میںچھاپہ مار کر کثیرتعداد میں غیرقانونی شراب کاذخیرہ برآمد کیا ہے ۔پولیس کارروائی کے دوران شراب اسمگلرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے پلاٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔موصولہ خبرکے مطابق سب انسپکٹرکرم ویر سنگھ کو مخبرسے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ گائوں سرسا کے باشندے ہریندر سنگھ کو پلاٹ پر کثیرمقدار میں غیرقانونی شراب کاذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ذخیرے کو ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے فروخت کرتاہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے پلاٹ کا محاصرہ کیا۔اورکثیرتعدادمیںذخیرہ برآمد کرلیا۔ لیکن پلاٹ مالک اوراس کے تین دیگر ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔