فرخ ا باد۔(یو این ا ئی) فرخ آ باد کی ایک عدالت نے تقریبا دس سال قبل رورل انجینئر نگ محکمہ کے ایک جونیئر انجینئر (جے ای)قتل معاملے میں چار ملزمین کو عمر قید اور۱۵۱۵ہزار روپئے جرمانے کی سزاسنائی ہے۔وکیل استغاثہ کے مطابق محلہ بھاؤٹولہ کے رہنے والے بالک رام ، ان کے بیٹے ا شیش عرف پنٹو، ویریندر بٹو و ان کے بھائی پرمود کمار عرف ٹنکو نے معمولی تنازعہ میں ۲۰۰۵کو جونیئر انجینئر راجندر یادو کو چاقو اور لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا تھااور ان کے رشتہ دار وکیل دھرمیندر یادو کو زخمی بھی کیا تھا۔معاملے کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کے جج محمد متین خان نے چاروں ملزمین کو کل شام قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید و ۱۵۱۵ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔