نئی دہلی، 2 جنوری (یو این آئی) یوم جمہوریہ پر امریکی صدر براک اوبامہ کی ہندوستان آمد سے قبل نئی دہل
ی میں نئے امریکی سفیر رچرڈ ورما نے مشن کا چارج سنبھال لیا۔امریکی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکہ۔ ہند اشتراک کو آگے بڑھانے کے لئے امریکی مشن کا کام جاری رکھیں گے۔مسٹر اوباما 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے۔مسٹر ورما نے کہا “میں ہمارے باہمی تعلقات کے اس اہم موڑ پر ہندوستان میں امریکی سفیر کا عہدہ سنبھالنے میں فخر محسوس کررہا ہوں۔ میں سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر ہندوستانی حکومت ساتھ مل کر کام کرنے اور ہندوستان کے لوگوں سے ملنے کا منتظر ہوں”۔