بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے شہر میں واقع ایک فلائی اوور کی فٹ پاتھ کے تھوڑے حصے کی دیوار گرنے سے نیچے سو رہے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔
بجریا تھانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباََ دو بجے حبیبیا اسکول تراہے کے نزدیک فلائی اوور کی فٹ پاتھ کے ایک حصے کی دیواراچانک گر گئی جس سے پل کے نیچے سورہے دو مزدوروں کی سوتے میں ہی موت ہوگئی۔بھارت ٹاکیز روڈ کو بھوپال کے اہم ریلوے اسٹیشن سے جوڑنے والا یہ پل کافی پرانا ہے ۔ تقریباََ ایک برس قبل اس پل کی فٹ پاتھ پر نئے ٹائلس لگائے گئے تھے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں مرنے والوں کی شناخت ہنومان (55) اور پروت (50)کے طورپر کی گئی ہے ۔