بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں صدر شہر کے پاس کار بم دھماکہ میں سولہ افراد کی موت ہوگئی اور 40دیگر زخمی ہوگئے ۔یہ اطلاع عراق کی پولیس اور میڈیکل ذرائع نے دی ہے ۔بازا ر میں علی الصبح بھیڑبھاڑ کے وقت ہوئے اس دھماکہ کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے نہیں لی ہے لیکن حال کے وقت میں اسلامی ریاست شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بناکر اکثر حملے کرتا رہا ہے ۔ مرنے والوں کی تعد اد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔