آگرہ: اترپردیش کے آگرہ میں پولیس کی بھرتی کے لئے دوڑ لگانے کے لئے پہنچے ایک فرضی امیدوار کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پولیس لائن کے پریڈگراونڈ میں ایک ماہ سے پولیس کی بھرتی کا عمل جاری ہے ۔ فیروزآباد کے سنت نگر کے باشندے اوم پرکاش کے بیٹے برجیش کو دوڑ میں شامل ہونا تھا ۔ سودے بازی کے بعد پریم سنگھ کا بیٹا پارس اس کی جگہ پر دوڑ لگانے کے لئے میدان میں پہنچ گیا۔ شک ہونے پر ٹیم نے دستخط اور فوٹو اور امیدوار ملاکر دیکھ تو وہ فرضی پایا گیا۔ ٹیم نے اسے موقع پر ہی دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔پوچھ تاچھ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ 50 ہزار روپے کے لئے اصل امیدوار کی جگہ پر میدان میں دوڑ لگانے پہنچا تھا اگر وہ پاس ہوجاتا تو اسے یہ روپے امیدوار کی طرف سے مل جاتے ۔ ملزم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔