نئی دہلی :تبت میں آج درمیانی سطح کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ہندستانی محکمہ موسمیات کے مطابق صبح چھ بج کر 46 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریختتر پیمانے پر 5.5 تھی۔زلزلے کا مرکز 32.0 ڈگری شمالی عرض البلد اور 95.0 ڈگری مشرقی طول البلد اور زمین کی 10 کلومیٹر کی گہرائی میں رہا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔