اعظم گڑھ:اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں آج ہوئی پولس مڈبھیڑ میں تین بدمعاشوں کو گرفتارکرلیاگیا۔اس دوران ایک پولس اہلکار اور بدمعاش زخمی ہوگئے ۔پولس سپرنٹنڈنٹ اے کے ساہنی کے مطابق صبح تقریباً تین بجے اطلاع ملی کہ چار بدمعاش سدھاری علاقے کے سمیندا گاؤں کی جانب کسی واردات کو انجام دینے جارہے ہیں۔پولس نے موقع پر پہنچ کرعلاقے میں گھیرابندی کرنی شروع کردی۔یہ دیکھ کر بدمعاشوں نے پولس پر فائرنگ کردی۔پولس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین بدمعاشوں کو پکڑ لیا۔اس دوران گولی لگنے سے ایک بدمعاش اور کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔زخمی بدمعاش آدتیہ مشرا اور کانسٹیبل بریجیش کوعلاج کے لئے وارانسی بھیجا گیا ہے ۔پکڑے گئے بدمعاشوں کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔