نیویارک : امریکہ اور چین نے باہمی اختلافات ختم کرنے اور علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس اور وزیر خارجہ جان کیری نے کل یہاں چین کے قومی سلامتی کے مشیر یانگ جیچ¸ سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی اختلافات کو بھلا کر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔وائٹ ہا¶س نے ایک مختصر بیان جاری کر کے بتایا کہ امریکہ اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے تینوں رہنما¶ں کی میٹنگ ہوئی۔اس اجلاس میں باہمی اختلافات کو ختم کرنے اور علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ۔ تاہم وائٹ ہا¶س نے اس کے علاوہ کوئی اور تفصیلی معلومات نہیں دی ہے ۔