جبل پور:مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ریاست کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں سوائن فلو کی لیب قائم کرنے کے سلسلے میں ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن (ڈی ایم ای)کو طلب کیا ہے ۔
ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس راجیندر مینن اور انجلی پالو کی مشترکہ بنچ نے کل اپنے حکم میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے پاس لیب قائم کرنے کے لئے بھیجی جانے والی تجویز کی حقیقت کیا ہے ،ڈی ایم ای خود حاضر ہوکر عدالت کو بتائیں۔ریاست میں سوائن فلو کے بڑھتے اثر اور اس بیماری سے متاثر لوگوں کی اموات کی تعداد میں مسلسل ہورہے اضافے کو چیلنج کرتے ہوئے ہوشنگ آباد کی رہنے والی بھاونا وشٹ،اندور کے اجے مشراسمیت دیگر کی طرف سے اہم بنچ سمیت اندور اور گوالیار کی بنچ میں عرضی دائر کی گئی تھی۔