گوہاٹی:آسام کے دارالحکومت گوہاٹی کے اتھا گاؤں علاقے میں پولیس نے ایک تاجر کے گھر سے پانچ لاکھ 58ہزار روپے کے نئے نوٹ ضبط کئے ہیں۔برآمد کی گئی رقم میں سبھی نئے دوہزار کے نوٹ ہیں۔پولیس نے بتایا کہ مدن شیام سدوریا اور اس کے بیٹے کشل کے فلیٹ سے یہ نقد رقم ضبط کی گئی۔تاجر باپ بیٹے کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی نقدی غیر قانونی ہے اور وہ اس سے متعلق ضروری دستاریز پولیس کے سامنے پیش کردیں گے ۔