نئی دہلی: پاکستان کے خلاف1971کی جنگ میں بے مثال ہمت اور بہادری کامظاہرہ کرنے والی ہندستانی فوج کو آج پورا ملک وجے دیو س کے موقع پر یاد کر رہا ہے ۔16 دسمبر 1971 کو ہندستان کے جانباز سپاہیوں نے 17 دنوں تک چلی اس جنگ میں پاکستان کو بری طرح شکست دی تھی۔ اس فتح کے بعد پاکستان کے دو ٹکڑے ہو گئے تھے اور دنیا کے نقشے پر ایک نئے ملک بنگلہ دیش کا اضافہ ہوا تھا اور اس وقت کے مشرقی پاکستان کے 93,000 فوجیوں نے ہندوستانی فوج کے سامنے خودسپردگی کردی تھی۔
اس جنگ میں ملک کے لئے شہید ہونے والے جوانوں کو آج وزیر دفاع منوہر پاریکر اور فوج کے تینوں بازوؤں کے سربراہان نے انڈیا گیٹ پر واقع امر جوان جیوتی پرپھولوں کے ہارچڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مسٹر پاریکر نے کہا “وجے دیوس کے موقع پر ہندستانی فوج کو سلام، اس دن ہندوستانی فوج کو سب سے بڑی کامیابی ملی تھی ۔۔۔. یہ ایسا دن ہے جب ہم نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نیا ملک بھی بنایا تھا۔
کانگریس نے بھی اس اس تاریخی دن کو یاد کرتے ہوئے فوج کو سلام کیا۔پارٹی نے سرکاری ٹویٹر صفحہ پر لکھا “1971 میں پاکستان کے خلاف جنگ میں شامل ہندوستانی فوج کے جوانوں کو ہم سلام کرتے ہیں، جن کی وجہ سے بنگلہ دیش وجود میں آیا۔پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کیا “وجے دیوس کے موقع پر 1971 کے شہیدوں کو میری خراج عقیدت …، … ہماری آزادی کی حفاظت کے لئے قربانی دینے والی ہمت و جرات کا ہم سلام کرتے ہیں۔راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا نے ٹویٹ کیا،
“1971 کی جنگ میں ملک کی جیت یقینی کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانی کو میرا سلام۔راجستھان کے سابق وزیراعلی اشوک گہلوت نے بھی فوج کی ہمت کو سلام کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، “وجے دیوس ہندوستان کی تاریخ میں ایک شاندار باب ہے … یہ دن ہے عظیم فتح کو فخر کے ساتھ یاد کرنے کا … ہندستان اور پاکستان کے درمیان ہوئی اس جنگ میں جان قربان کرنے والے شہداء کو اور فوج کے جوانوں کو میری خراج عقیدت ۔اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں بھی پروگرام منعقد کئے گئے ۔وجے دیوس پر ملک نے 1971 کے بہادروں کو سلام کیا
نئی دہلی: پاکستان کے خلاف1971کی جنگ میں بے مثال ہمت اور بہادری کامظاہرہ کرنے والی ہندستانی فوج کو آج پورا ملک وجے دیو س کے موقع پر یاد کر رہا ہے ۔16 دسمبر 1971 کو ہندستان کے جانباز سپاہیوں نے 17 دنوں تک چلی اس جنگ میں پاکستان کو بری طرح شکست دی تھی۔ اس فتح کے بعد پاکستان کے دو ٹکڑے ہو گئے تھے اور دنیا کے نقشے پر ایک نئے ملک بنگلہ دیش کا اضافہ ہوا تھا اور اس وقت کے مشرقی پاکستان کے 93,000 فوجیوں نے ہندوستانی فوج کے سامنے خودسپردگی کردی تھی۔
اس جنگ میں ملک کے لئے شہید ہونے والے جوانوں کو آج وزیر دفاع منوہر پاریکر اور فوج کے تینوں بازوؤں کے سربراہان نے انڈیا گیٹ پر واقع امر جوان جیوتی پرپھولوں کے ہارچڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مسٹر پاریکر نے کہا “وجے دیوس کے موقع پر ہندستانی فوج کو سلام، اس دن ہندوستانی فوج کو سب سے بڑی کامیابی ملی تھی ۔۔۔. یہ ایسا دن ہے جب ہم نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک نیا ملک بھی بنایا تھا۔
کانگریس نے بھی اس اس تاریخی دن کو یاد کرتے ہوئے فوج کو سلام کیا۔پارٹی نے سرکاری ٹویٹر صفحہ پر لکھا “1971 میں پاکستان کے خلاف جنگ میں شامل ہندوستانی فوج کے جوانوں کو ہم سلام کرتے ہیں، جن کی وجہ سے بنگلہ دیش وجود میں آیا۔پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کیا “وجے دیوس کے موقع پر 1971 کے شہیدوں کو میری خراج عقیدت …، … ہماری آزادی کی حفاظت کے لئے قربانی دینے والی ہمت و جرات کا ہم سلام کرتے ہیں۔راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا نے ٹویٹ کیا،
“1971 کی جنگ میں ملک کی جیت یقینی کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانی کو میرا سلام۔راجستھان کے سابق وزیراعلی اشوک گہلوت نے بھی فوج کی ہمت کو سلام کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، “وجے دیوس ہندوستان کی تاریخ میں ایک شاندار باب ہے … یہ دن ہے عظیم فتح کو فخر کے ساتھ یاد کرنے کا … ہندستان اور پاکستان کے درمیان ہوئی اس جنگ میں جان قربان کرنے والے شہداء کو اور فوج کے جوانوں کو میری خراج عقیدت ۔اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں بھی پروگرام منعقد کئے گئے ۔