نئی دہلی: ہندوستان نے ترکی میں روس کے سفیر اینڈی کارپوف کے قتل کی آج شدید مذمت کی۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس نفرت آمیز حرکت سے حیرت زدہ ہیں اور نہایت افسردہ ہیں۔ دہشت گردی او ر تشدد کو کسی بھی صورت میں جائز نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سفیر کارپوف کے رشتہ داروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی تکلیف اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کل ایک پولیس افسر نے روسی سفیر کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ مسٹر کارپوف ایک پروگرام میں جب تقریر کررہے تھے تب ان پر گولی چلائی گئی ۔ انہیں نازک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ حملہ میں تین دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔