چنئی: مدراس ہائی کورٹ کے ایک جج کی جانب سے تمل ناڈو کی سابق وزیراعلی جے جئے للتا کی موت کے پراسرار حالات پر شبہات کے اظہار کے ایک دن بعد ڈی ایم کے نے آج سابق وزیراعلی کی موت کی ہائی کورٹ کے برسرخدمت جج کے ذریعہ ایک جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
ایک جامع جانچ ہائی کورٹ کے ایک جج کے ذریعہ کرانا لازمی ہے ۔ ڈی ایم کے کے خازن ایم کے اسٹالن نے آج یہ بات کہی۔ ہائی کورٹ کی جانب سے سوالات اٹھائے جانے کے پس منظر کے برخلاف انھوں نے کہا کہ حکومت کیلئے یہ لازمی ہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کی سابق سربراہ کو فراہم کردہ طبی علاج پر جامع جانچ کروائی جائے ۔
انھوں نے مکمل میڈیکل بلوٹنس’ ویڈیو فوٹیج اور اسپتال میں ان کی جانب سے کروائے گئے علاج کی تصاویر جای کی جانی چاہئے ۔