گوپال گنج : بہار کے ضلع گوپال گنج کے بھورے تھانہ علاقہ کے تلک ڈومر گاؤں میں خانگی تنازعات سے پریشان ایک ماں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے تین بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مذکورہ گاؤں کی رہنے والی ممتا دیوی نے اپنے تین بچوں دگ وجے کمار (4)، شوانگي کماری (5)، اور رن وجئے کمار (3) کو اتوار کی رات زہر دے دیا۔ زہر خورانی سے تینوں بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا ہے ۔
واقعہ کا سبب خانگی تنازع بتایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے پولیس نے معاملہ کی چھان بین شروع کردی ہے ۔